Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2020 09:30pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے روز ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

دوسری جانب عالمی منڈی میں کمی کے باوجود آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 450 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 265 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 1878 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 60 اور 52 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

karachi

inter bank

pk rupees

price hike

american currency

us dollar