Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا

کراچی: عالمی منڈی میں کمی کے باوجود آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100...
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2020 08:53pm
کاروبار

کراچی: عالمی منڈی میں کمی کے باوجود آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 450 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 265 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 1878 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 60 اور 52 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

gold price

gold price pakistan

bullion rates