Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈوپلیسی 199 کے اسکور پر آؤٹ، پروٹیز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

سینچورین: جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے...
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2020 08:01pm

سینچورین: جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے آئی لینڈرز کے 396 رنز کے جواب میں رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ فاف ڈوپلیسی بدقسمتی سے 199 کے انفرادی اسکور پر ہسارانگا کا شکار بنے۔

تفصیلات کے مطابق سینچورین میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے باری لی، آئی لینڈرز کی ٹیم پہلی اننگز میں 396 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

دنیش چندی مل 85، دھننجیا ڈی سلوا 79، ڈاسُن شناکا ناٹ آؤٹ 66 اور نیروشن ڈیکویلا 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پروٹیز کی جانب سے لوتھو سیپاملا نے چار، ویان مولڈر نے تین جبکہ لُنگی نگیڈی اور آنرچ نورٹج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے 396 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ کھیل کے تیسرے روز پروٹیز کی پہلی اننگز 621 کے مجموعے پر تمام ہوئی اور انہوں نے 225 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی 199، ڈین ایلگر 95، کیشَو مہاراج 73، ٹیمبا باووما 71 اور ایڈین مارکرم 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ سری لنکا کے وانیندو ہسارانگا نے چار، ویشوا فرنینڈو نے تین، ڈاسن شناکا نے دو اور لاہیرو کمارا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

Centurion