Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان ملاقات

وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ شمالی علاقہ جات اورخصوصاًگلگت...
شائع 28 دسمبر 2020 07:35pm

وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ شمالی علاقہ جات اورخصوصاًگلگت بلتستان سیاحت کےحوالےسےدنیا میں خوبصورت اور موزوں ترین علاقے ہیں، جدید سہولیات فراہم کرکے ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی۔جس میں گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ،روزگار کے مواقع کی فراہمی، ماحول دوست سیاحت پر خصوصی توجہ، گلیشئر اور جنگلات کی حفاظت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیرِاعلیٰ نےگلگت بلتستان حکومت کی طرف سے آئندہ فروری میں منعقد ہونے والےاسکیئنگ کے مقابلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔معدنیات کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مقامی لوگوں کےلئے ترقیاتی منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پروزیرِاعظم نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اورخاص طور پرگلگت بلتستان سیاحت کے حوالےسےدنیا میں خوبصورت علاقے ہیں۔جو قدرتی حسن سے مالامال ہیں اور جدید سہولیات فراہم کرکے ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

pm imran khan