Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض

کراچی: پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا...
شائع 28 دسمبر 2020 06:22pm

کراچی: پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کردیا۔ اُنہیں یہ اعزازی رینک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی پر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فخر زمان نے 2007 میں بطور سیلر پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے کرکٹ کے میدان میں پاک بحریہ کیلٸے متعدد اعزازات حاصل کئے۔ فخر زمان بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اب تک متعدد ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

نیول چیفایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ مختلف کھیلوں کے فروغ کیلٸے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ آئندہ بھی کھلاڑیوں کی معاونت کرتی رہے گی۔

Pakistan Navy

Fakhar Zaman

pakistan cricketer