Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدی کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے ...
شائع 28 دسمبر 2020 05:38pm

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا جبکہ بائرن کے لیوان ڈوسکی سال کے بہترین فٹبالر قرار پائے۔

دبئی میں گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب سجی جہاں پرتگال اور یووینٹس کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو پلیئر آف دی سنچری کا ایوارڈ لے اڑے۔ انہوں نے لائنل میسی، محمد صلاح اور رونالڈنہو کو پیچھے چھوڑا۔

بائرن میونخ کے پولش اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی پلیئر آف دی ائیر قرار پائے جبکہ بائرن میونخ کو بہترین کلب قرار دیا گیا۔

رونالڈو کے سابقہ کلب رالے میڈرڈ نے صدی کے بہترین کلب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

Cristiano Ronaldo