Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فہیم اور رضوان نے قومی ٹیم کو فالو آن کا شکار ہونے سے بچالیا

ماؤنٹ منگنوئی: آل راؤنڈر فہیم اشرف اور کپتان محمد رضوان نے قومی...
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2020 05:18pm

ماؤنٹ منگنوئی: آل راؤنڈر فہیم اشرف اور کپتان محمد رضوان نے قومی ٹیم کی لاج رکھ لی، دونوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں فالو آن سے بچ گئی، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش اور ژالہ باری کے باعث 2 سیشنز متاثر ہوئے۔ کیوی پیسرز نے پاکستان کے ٹاپ اور مڈل آرڈر کو تہس نہس کردیا، 80 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے فائٹ بیک کیا۔

کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف کی سنچری شراکت نے ٹیم کو فالو آن سے بچالیا۔ رضوان 71 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم بھی بدقسمتی سے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور نہ کرسکے اور 91 کے انفرادی اسکور پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

قومی ٹیم پہلی اننگز میں 239 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس کی وجہ سے میزبان ٹیم کو 192 رنزکی برتری مل گئی۔ نیوی لینڈ کے جیمی سن نے تین جبکہ ساؤتھی اور بولٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ کیوی ٹیم ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے چوتھے روز 192 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کرے گی اور پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دینے کی کوشش کرے گی۔

pak vs nz

pak vs nz tour 2020

pak vs nz test series 2020

faheem ashraf