Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کونوٹس جاری

کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ریٹائرڈ ججز کی الیکشن کمیشن...
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2020 02:49pm

کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ریٹائرڈ ججز کی الیکشن کمیشن میں تعیناتی کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن اوردیگرکونوٹس جاری کردیئے ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ریٹائرڈ ججز کی الیکشن کمیشن میں تعیناتی کیخلاف جسٹس وجیہہ الدین کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ججز اورسرکاری افسران ریٹائرمنٹ کےدو سال تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں لے سکتے، جسٹس (ر)شکیل احمد کوبلوچستان ،جسٹس (ر) ارشاد قیصرکو پشاوراورجسٹس (ر) الطاف ابراہیم کو لاہور سے رکن بنایا گیا ۔

ججزکوریٹائرمنٹ کے فوری بعد الیکشن کمیشن کا رکن بنانا غیر آئینی ہے، کرپشن کیسزمیں نامزد سرکاری افسرعبدالغفار کو ریٹائرمنٹ کے فوری بعد سندھ سے رکن بنایا گیا ،ان ارکان کی تقرری کوغیر آئینی غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ ان ارکان سے الیکشن کمیشن سے لی گئی مراعات بھی واپس لے جائے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اوردیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فروری تک فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

karachi supremecourt registry

election commision

notice