Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومتی اکاؤنٹس میں 7 کروڑ تو کیا 7ارب ادھر ادھر ہوجاتے ہیں،چیف جسٹس

کراچی :سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم میں 7کروڑ سے زائد کی کرپشن کیس...
شائع 28 دسمبر 2020 02:14pm

کراچی :سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم میں 7کروڑ سے زائد کی کرپشن کیس میں سینئراکاونٹنٹ ٹھٹھہ کی برطرفی کیخلاف درخواست مستردکردی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئےکہ حکومتی اکاؤنٹس میں 7کروڑ توکیا 7ارب ادھرادھرہوجاتے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ تعلیم میں 7کروڑ روپے کی کرپشن کیس میں سینئر اکاؤنٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی برطرفی کخلارف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاؤنٹس میں کیا ہوتا ہے، یہ تو 7کروڑ کی خردبرد ہے 7ارب ادھرادھرہوجاتے ہیں، آپ کہتے ہیں کہ انسانی غلطی ہے مگر 7کروڑ ادھرادھر ہو گئے۔

سینئر اکاؤنٹنٹ کے وکیل کا مؤقف تھا کہ میرا مؤکل ٹھٹھہ محکمہ تعلیم میں سینئر اکاؤنٹنٹ تھا،وکیل جس آئی ڈی سے رقم منتقل ہوئی وہ سب کے استعمال میں تھی، انکوائری میں حقائق کو نظرانداز کردیا گیا ۔

انہوں نے استدعا کہ نوکری سے جبری برطرفی کے فیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے۔

Chief Justice gulzar ahmed

CJP

karachi supreme court registry