Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سردی کی نئی لہر ،درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ

کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگئی، موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا،...
شائع 28 دسمبر 2020 11:01am

کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگئی، موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا، نوجوان موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، بعض شہریوں نے احتیاط کا مشورہ بھی دے دیا۔

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،ٹھنڈےٹھارموسم نےشہریوں کے چہرےکھلادیئے۔

کراچی میں 10سے 12کلومیڑفی گھنٹےکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات نےسردی کی شدت میں مزیداضافےکاامکان ظاہرکردیا،بعض شہریوں نےاحتیاط کولازم قراردےدیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن میں درجہ حرارات 24سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

karachi

Meteorological Department

karachi weather