Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہو گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہو گئی،...
شائع 28 دسمبر 2020 09:44am

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہو گئی، ایبٹ آباد سرفہرست ، کراچی اور حیدرآباد بالترتیب دوسرے اورتیسرے نمبر پر ہیں، آزاد کشمیراورسندھ کورونا کیسز کی شرح میں آ گے ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں شرح 6.13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

شہروں میں ایبٹ آباد 15.95فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے ، کراچی میں 14.81فیصدکے ساتھ دوسرے جبکہ حیدرآباد 14.47 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ میرپورمیں 9.32 فیصد،مظفرآبادمیں 6.98 فیصد ،راولپنڈی میں 6.17 فیصد اورلاہورمیں 6.16 فیصد پازیٹو کیسز کی شرح ہے۔

آزاد کشمیرمیں مثبت کیسز کی شرح 12.54 ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ میں8.61 فیصد ،اسلام آباد میں 5.94 فیصد اورپنجاب میں یہ شرح 4.06 فیصد رہی، اس وقت اسپتالوں میں 2 ہزار263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

coronavirus cases

coronavirus pandemic

coronvirs sops

coronavirus

coronavirus update

coronavirus pakistan