Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران خان نے 31جنوری تک استعفیٰ نہ دیا تو لانگ مارچ کرینگے'

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تیر ...
شائع 27 دسمبر 2020 09:25pm

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تیر برسادیے۔

بینظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سےخطاب میں کہا عمران خان نے31جنوری تک استعفیٰ نہ دیاتولانگ مارچ کریں گے۔ ہم بھرپورتحریک چلائیں گے، اسلام آباد کا رخ کریں گے۔دمادم مست قلندر کا نعرہ لگا کر نکل پڑیں گے۔

انہوں نے جیالوں سے عہد لیا کہ اسلام آباد پہنچ کر کٹھ پتلی وزیراعظم کو کرسی سےگھسیٹنےکےلئےتیارہو؟ جیلیں بھرنےکوتیار ہو؟

انہوں نے کہابولےمجرم حکمرانوں کےاحتساب کاوقت آنےوالاہے۔پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ منتخب نہیں غاصب ہیں جس نے تمام حقوق غصب کیے۔ ہم جمہوریت کی بحالی کےلئے آمروں سے ٹکرائے، یہ کس کھیت کی مولی ہے۔

bilawal bhuto

PDM

pm imran khan

PPP Chairman

resignation

long march