Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بی بی کی شہادت کا زخم ہمارے دلوں پربھی ہے'

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کہتی ہیں...
شائع 27 دسمبر 2020 07:05pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کہتی ہیں بےنظیربھٹوکوجدوجہدکےدوران جان گنواناپڑی۔بی بی کی شہادت کا زخم ہمارےدلوں پربھی ہے۔بی بی کی شہادت پاکستان کا قومی سانحہ ہے۔بےنظیرکی شہادت پرمیراپوراخاندان غم میں ڈوب گیاتھا۔

لاڑکانہ میں بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہالاڑکانہ میں شانداراستقبال پراحسان مندہوں۔بلاول نے مجھےاپنےگھررکھاتاکہ کوئی حملہ نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول نےبچپن میں ہی اپنی ماں کو کھودیا۔بےنظیراپنےوالدکامقدمہ لڑتےلڑتےان کےقدموں میں جاکرسوگئیں۔میں بھی اپنے والد کے نظریہ کےلئےجان کانذرانہ دےسکتی ہوں۔

مریم نواز نے کہاسیاسی حریف ہونےکےباوجودپی ڈی ایم کی قیادت متحدہے۔میں اوربلاول میثاق جمہوریت کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نےکہاسیاسی کوڑاجمع کرکےجنرل پاشانےپی ٹی آئی بنائی۔نااہل اورنالائق کو اٹھاکر22کروڑعوام پرمسلط کر دیاگیا۔عمران خان خود چیخ چیخ کرکہہ رہےہیں کچھ نہیں آتا۔عمران خان نےنااہل اورنالائق ہونےکااعتراف کیا۔ نالائقی کی وجہ سےمہنگائی بڑھ رہی ہے۔مہنگائی کی وجہ سےلوگ خودکشی پرمجبورہیں۔خودکشیوں پرعمران خان کہتےہیں،میں کیاکرو؟

PML N

bilawal bhuto

pm imran khan

Maryam Nawaz

vice president PML N

benazir bhutto

Larkana

benazir death anniversary