Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان حملہ: وزیراعظم کا فوجیوں کی شہادت پراظہارِ افسوس

وزیراعظم عمران خان نےبلوچستان کےعلاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک...
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2020 12:47am

وزیراعظم عمران خان نےبلوچستان کےعلاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے کےنتیجے میں سات فوجیوں کی شہادت پراظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد ہمارے فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔پوری قوم بہادروں جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بولے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت کی طویل منصوبہ بندی سامنے آچکی ہے۔

دیگر سیاسی اور مذہبی قیادت نے بھی شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔

pm imran khan

بلوچستان

Harnai

FC soldier

FC check post