Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: ایف سی پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار شہید

دہشتگردوں نے بلوچستان کےعلاقے ہرنائی میں ایف سی کی پوسٹ پرحملہ...
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2020 09:40pm

دہشتگردوں کیجانب سے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی پوسٹ پرحملہ کیا گیا۔ایف سی کے سات اہلکار دہشت گردوں کا حملہ روکتے ہوئے شہید ہوگئے۔سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کا محاصرہ کرلیا۔آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق دہشتگردوں نےبلوچستان کےعلاقےہرنائی میں گزشتہ رات ایف سی کی پوسٹ پرفائرنگ کی۔شدید فائرنگ کےدوران ایف سی کے سات اہلکاردہشتگردوں کا حملہ روکتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کوپکڑنے کےلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگرد ریاست مخالف قوتوں کی پشت پناہی سے امن کوسبوتاژ کرنے کےلئے یہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں تاہم دہشتگردوں کوبلوچستان میں سخت کوششوں کے بعد حاصل کئے گئے۔امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے ۔سیکیورٹی فورسزدشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گی۔

حملےمیں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل، سپاہی شیر زمان، سپاہی جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔

ISPR

بلوچستان

DG ISPR

Harnai

FC soldier

FC check post