Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ارطغرل کی آخری آرام گاہ میں سونے کا ذخیرہ دریافت

ترکی میں ارطغرل غازی کی آخری آرام گاہ سوگوت سے 99 ٹن سونا دریافت...
شائع 24 دسمبر 2020 08:16pm

ترکی میں ارطغرل غازی کی آخری آرام گاہ سوگوت سے 99 ٹن سونا دریافت کر لیاگیا۔35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن سونے کے اس ذخیرے کی قیمت چھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

سونے کی دریافت کرنے والی ترکی کی کھاد کمپنی کے سربراہ کے مطابق، دو سال کے اندر سونا نکالنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

سوگوت کا علاقہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل کے مدفن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس علاقے کو عثمانی ریاست کا پہلا دارالحکومت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔