نیپال میں پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی
نیپالی وزیراعظم کے پی شرما نے سابق ماؤ باغیوں کے ساتھ اقتدار میں...
نیپالی وزیراعظم کے پی شرما نے سابق ماؤ باغیوں کے ساتھ اقتدار میں شراکت داری سمیت اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ اختلاف ختم کرنے میں ناکامی کے بعد آج پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا۔
صدر بدھیادیوی بھنڈاری کے دفتر نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی منظوری کے بعد کہا کہ ملک میں آئندہ سال اپریل مئی میں تازہ انتخابات کرائے جائیں گے۔
اس فیصلے سے نیپال 10سالہ خانہ جنگی کے بعد کئی سال کے عدم استحکام اور مختصر مدت کی حکومتوں کے بعد ایک نئی سیاسی غیر یقنیی کا شکار ہو گیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.