'پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد کسی تیسرے ملک کو نشانہ بنانا نہیں'
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی ...
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی فضائیہ کی شاہین نہم مشق جو رواں ماہ کے اختتام تک جاری رہے گی ایک معمول کی مشق ہے اور اس کا مقصد کسی تیسرے ملک کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔
ترجمان وینگ نے آج بیجنگ میں اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سیاست، معیشت، فوج اور سلامتی سمیت کئی شعبوں میں دوستانہ تبادلے اور تعاون جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کےلئے پرعزم ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.