امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھا دیا
انسانی آزادی کے عالمی انڈیکس میں17 درجے تنزلی کے بعد ہندوستان 111 نمبر پر آ گیا جبکہ پاکستان 140 نمبر پر براجمان ہے۔
امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شخصی و معاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111 نمبر پر آگیا۔ سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی میں 17 پوائنٹس تنزلی آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43 پوائنٹس ملے جبکہ پاکستان کو صرف 5.64 پوائنٹس ملے۔ اس درجہ بندی کے مطابق جس کو جتنے زیادہ پوائنٹس ملیں گے، اس کی درجہ بندی اتنی بہتر شمار ہوگی۔
امریکی تھنک ٹینک نے ہر ملک کو پوائنٹس اس ملک کے اندر قانون کی عملداری، مذہبی و و شخصی آزادی، رائے اور اجتماع کی آزادی، سناخت اور تعلقات کی آزادی، نقل و حرکت، کاروبار اور وسائل تک رسائی کی صورتحال دیکھ کر دیے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والے ممالک میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور ہانگ گانک شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.