Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارطغرل غازی کو پاکستان بلانے والے کاشف ضمیر ضمانت پر رہا

ترکی ڈرامہ ارطغل غازی کے مرکزی کردار ایگن التان کو پاکستان ...
شائع 18 دسمبر 2020 12:24pm

ترکی ڈرامہ ارطغل غازی کے مرکزی کردار ایگن التان کو پاکستان بلانے والے کاشف ضمیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ایک رات تھانے رکھنے کے بعد عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

معروف ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے کردار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان بلوانے والا شہری پولیس کے نرغے میں آ گیا، شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے سمیت چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کاشف ضمیر کو گزشتہ رات غالب مارکیٹ پولیس نےگرفتار کیا،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کاشف ضمیر نے تین روز قبل شہری کو فون اور سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کاشف ضمیر تھانہ اگوکی ضلع سیالکوٹ میں آٹھ لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اشتہاری کے علاوہ مزید آٹھ مقدمات میں ملوث ہے۔

دوسری جانب کاشف ضمیر کو ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کو 50،50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔