کورونا پھیلانے کا الزام کسی ملک پرلگانا درست نہیں، ولادیمیر پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس 2021 کے انتخابات میں بیرون ملک کی جانب سے مداخلت کی کوششیں روکے گا۔
صدرپیوٹن نےکہا ہے کہ یہ کورونا پھیلانے کا الزام کسی ملک پرلگانا درست نہیں،کیوںکہ اس کے ثبوت موجود نہیں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نےاب تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی، تاہم جب میری عمر کےافراد کیلئے یہ ویکسین فراہم کی جائے گی توضرورلگواؤں گا۔
انہوں نے کہا جوبائیڈن کی انتظامیہ کے تحت روسی امریکہ تعلقات میں کم از کم کچھ مسائل حل ہوجائیں گے، نومنتخب امریکی صدر جان جائیں گےکہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی کیا ہو رہا ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ایک ایسے شخص ہیں جن کو ملکی اور خارجہ پالیسی دونوں میں تجربہ حاصل ہے۔ اس بات پر زور دیتے ان کا کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ کے تحت ابھرنے والے مسائل کو ختم کر دیا جائے گا۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ میں جعلی اور من گھڑت خبریں دیکھ کر حیران نہیں ہوتا، میں بیرون ملک کسی کو اچھا لگنے کی خاطر کام نہیں کررہا بلکہ اپنے ملک کے لئے کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرے اقدامات سے بیرون ممالک میں مجھے اچھا سمجھیں گے یا نہیں، میں وہ ہی کروں گا جو میرے ملک کی بہتری کے لئے ہے کیونکہ میں اپنے ملک کے مفاد کے لئے کام کرتا ہوں۔
پیوٹن کا کہناتھا کہ مغربی ممالک کے مقابلے میں روس شفاف اور پیچیدہ ملک ہے، ہمارا ملک آپ کے مقابلے میں زیادہ شفاف ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کیونکہ ہم نے ایک غیر متزلزل سوویت یونین سے ان ممالک اور اقوام کی رہائی پر اتفاق کیا جو آزادانہ طور پر ترقی کرنا چاہتے تھے۔
روسی رہنما نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ اس کے برعکس ہم نے آپ کی یقین دہانی سنی ہے کہ نیٹو مشرق میں توسیع نہیں کرے گا لیکن آپ اپنے وعدوں سے مکرتے چلے گئے اور اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ اس وجہ سے ہی ہمارے مغرب سے تعلقات خراب ہیں۔
Comments are closed on this story.