Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی سرکار خود دہشتگردی کروا کر چین اور پاکستان پر الزام عائد کرسکتی ہے، بھارتی کسان

احتجاجی بھارتی کسانوں نے بھارتی سرکار کی گھناؤنی سوچ کا بھانڈا...
شائع 12 دسمبر 2020 12:41pm

احتجاجی بھارتی کسانوں نے بھارتی سرکار کی گھناؤنی سوچ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان اور چین کے نام پر دہشتگردی کرواسکتا ہے۔

بھارتی پنجاب کے احتجاجی کسانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کسان احتجاج کے پیچھے چین اور پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگا رہی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ کسانوں کے خلاف کہیں بھارتی ایجنسیوں سے کارروائی نہ کروادی جائے۔

بھارتی یونین منسٹر راؤ صاحب دانوے نے احتجاج کا الزام چین اور پاکستان پر عائد کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کسان سترہویں روز بھی مودی کے زرعی قوانین کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کسان پیر کو دہلی چلو مارچ کا آغاز کرینگے، دہلی جے پور ہائی وے بلاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جبکہ احتجاج روکنے کیلئے دہلی، ہریانہ سرحدی علاقے میں ساٹھ ضلعی مجسٹریٹس اور گروگرام میں تقریباً پچیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں، اترپردیش میں سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

بھارتی حکام نے ایک بار پھر کسانوں کو مذاکرات کی پیش کش کردی ہے۔