Aaj News

منگل, جون 03, 2025  
07 Dhul-Hijjah 1446  

سوارمحمدحسین شہید نشان حیدر کاآج49واں یوم شہادت منایاجارہاہے

راولپنڈی :جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے سوار...
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2020 12:34pm

راولپنڈی :جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین نے 10 دسمبر 1971ء کو ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی اور جام شہادت نوش فرمایا،سوارمحمد حسین نےاکیلے 16 بھارتی ٹینک تباہ کئےاوردشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

سوار محمد حسین شہید 18 جون 1949ء کو ڈھوک پیر بخش کے علاقے میں پیدا ہوئے، اس علاقے کو اب ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

سوار محمد حسین نے 3 ستمبر 1966 کو پاک فوج کی 20 لانسرز میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی، جب 1971ء کی جنگ شروع ہوئی تو سوار محمد حسین اپنی یونٹ کے ساتھ ہر معرکے کے ہرمحاذ پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سوار محمد حسین نے ہر خطرے کا آگے بڑھ کر مقابلہ کیا اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا۔

سوار محمد حسین نے دسمبر 1971ء کی جنگ کے دوران دشمن کو ہراڑ خورد گاؤں کے قریب بارودی سرنگوں کے علاقے میں موجود پایا تو اس نے پاک فوج کے نشانہ بازوں کو دشمن کی درست نشاندہی میں بھرپور مدد کی اور دشمن کو ٹینکوں کو نشانے لگوائے۔

جس کے نتیجے میں دشمن کے 16 ٹینک تباہ ہوگئے، اسی دوران وہ دشمن کی مشین گن کی گولیوں سے چھلنی ہوئے اور شہید ہوگئے۔