Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے روز کورونا میں مبتلا ہونے والی دلہن کی انوکھی شادی

شادی کا دن انسان کی زندگی کا سب سے یادگار دن ہوتا ہے اور اس دن کو...
شائع 08 دسمبر 2020 10:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شادی کا دن انسان کی زندگی کا سب سے یادگار دن ہوتا ہے اور اس دن کو وہ کبھی نہیں بھولتا تاہم کبھی کسی کی شادی میں ایسا واقعہ بھی رونما ہوجاتا ہے جو نہ صرف دلہن دولہا بلکہ مہمان بھی نہیں بھُلا پاتے۔

موجودہ کورونا وباء کے دنوں میں بھی شادیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، حال ہی میں بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جس میں عین شادی کے روز ہی دلہن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عین شادی کے روز دلہن کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے باوجود بھی تقریب کو منسوخ نہیں کیا گیا بلکہ راجستھان کے کلواڑا کوویڈ سینٹر میں جوڑے نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

اس شادی کی تقریب میں دلہن نے روایتی عروسی لباس کی بجائے حفاظتی لباس زیب تن کیا۔ اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

enter image description here