Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فردین خان...
شائع 07 دسمبر 2020 11:29pm

بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فردین خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار فردین خان 2016 میں بے حد موٹاپے کا شکار ہوگئے تھے اور جب ان کی تصاویر سامنے آئی تھیں تو سوشل میڈیا پر انہیں بے حد تضحیک کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب اداکار نے خود کو ایک بار پھر ایسا فٹ کرلیا ہے کہ مداح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

مانو منگلانی نے انسٹاگرام پر فردین خان کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اداکار کو ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کے آفس کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر میں فردین انتہائی اسمارٹ اور فٹ نظر آ رہے ہیں۔

فردین خان سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ وہ انڈسٹری میں واپسی کر رہے ہیں تاہم اب مکیش چھابڑا کے آفس کے باہر لی گئیں ان تصاویر کے سامنے آنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ واقعی شوبز میں اُن کی ایک بار پھر واپسی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ فردین خان کو بڑی اسکرین پر آخری مرتبہ 2010 میں ریلیز ہونے والی مدثر عزیز کی 'دلہا مل گیا' میں دیکھا گیا تھا۔