تاریخی بابری مسجدکی شہادت کو28سال مکمل
تاریخی بابری مسجدکی شہادت کے 28سال مکمل ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہا بی جے پی کےانتہاپسندوں نے ریاستی سرپرستی میں بابری مسجدکوشہیدکیا۔بابری مسجد کی شہادت نام نہاد جمہوری بھارت پرایک سیاہ دھبہ ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 1992 کایہ اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعور دنیا کےدماغوں میں آج بھی تازہ ہے۔
بابری مسجد کی شہادت کا اقدام مسلمان مخالف،مذہبی آزادی اوربین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی تھا۔بابری مسجد کی شہادت نام نہادجمہوری بھارت پرایک سیاہ دھبہ ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کےناقص فیصلےسےرام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی۔منظم انداز میں بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کومسلسل نشانہ بنایاجارہاہے۔بھارت میں مساجد پر ہندوانتہاء پسندوں کےحملےبدستورجاری ہیں۔بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں ،ان کی عبادت گاہوں اورمقدس مقامات کاتحفظ کرے۔
Comments are closed on this story.