Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلے فلسطینی ریاست پھر اسرائیل سے تعلقات، سعودی وزیرخارجہ کا دو ٹوک بیان

بحرین میں کانفرنس سے خطاب میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ ...
شائع 06 دسمبر 2020 12:48pm

بحرین میں کانفرنس سے خطاب میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہی اسرائیل سے تعلقات استوار ہوسکتے ہیں، آزاد فلسطینی ریاست سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ معمول کے مطابق تعلقات استوار کرنے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہے ہیں، ہمارا یہ خیال ہے کہ اسرائیل کو خطے میں اس کا مقام ملے گا ۔لیکن اس کو وقوع پذیر ہونے اوراس کی پائیداری کیلیے ہمیں فلسطینیوں کی ریاست قائم کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اس مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔