Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی کسانوں کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا مسلسل 10ویں دن بھی...
شائع 05 دسمبر 2020 12:48pm

نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا مسلسل 10ویں دن بھی احتجاج جاری ہے۔ اس دوران بھارتیہ کسان یونین کے جنرل سکریٹری ایچ ایس لکھووال نے بھارت بند مہم کی کال دیدی۔

ایچ ایس لکھوال نے سندھو بارڈر پر کہا کہ کل ہم نے سرکار سے کہا کہ زرعی قوانین کو واپس لیا جانا چاہئے، پانچ دسمبر کو ہم ملک بھر میں وزیر اعظم مودی کا پتلہ جلائیں گے ۔ ہم نے آٹھ دسمبر کو بھارت بند کی کال دی ہے ۔

اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے جنرل سکریٹری حنان ملا نے کہا کہ ہمیں اس احتجاج کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کو زرعی قوانین کو واپس لینا چاہئے ۔

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے جمعہ کو کہا کہ کسانوں کو امید ہے کہ پانچ دسمبر کو پانچویں مرحلہ کی گفتگو کے دوران حکومت ان کے مطالبات کو تسلیم کرلے گی اور ایسا نہ ہونے پر نئے زرعی قوانین کے خلاف آحتجاج جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پر رضامند نہیں ہوئی تو ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔