Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

نو منتخب صدر جو بائیڈن کی امریکی عوام سے 100دن تک ماسک پہننے کی اپیل

واشنگٹن:نو منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکی عوام سے 100دن تک ماسک...
شائع 04 دسمبر 2020 12:52pm

واشنگٹن:نو منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکی عوام سے 100دن تک ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا صورتحال سنگین ہے، عوام ہدایت پرعمل کرلیں، امید ہےوبا ءپرجلد قابو پالیں گے،ماسک سے کورونا پر قابو میں مدد ملے گی۔

امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کورونا وائرس پرقابوپانےکیلئے پرعزم ہیں،ایک طرف امریکی صدرٹرمپ ماسک پہننے کخلاصف ہیں تو دوسری طرف نومنتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی عوام سے ماسک لازمی پہننے کی اپیل کرڈالی۔

جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا کے باعث صورتحال سنگین ہوچکی ہےعوام ہمیشہ کیلئے نہیں صرف 100دن کیلئے ماسک پہننے کی عادت اپنالیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے۔

نومنتخب امریکی صدر نے مزید کہا کہ وفاقی عمارتوں ،ہوائی جہاز، ٹرانسپورٹ سمیت دیگرمقامات پرماسک پہننے کیلئے مستقل حکم نامہ جاری کیاجائے گا۔

جوبائیڈن نے ڈاکٹر فاؤچی کو مشیر برائے طبی امور بننے کی پیشکش بھی کردی۔

دوسری جانب عوام کو ویکسین کی طرف راغب کر نےکیلئے 3سابق صدور جارج بش، بل کلنٹن اور براک اوباما ٹیلی ویژن پر لائیو ویکسین لگوائیں گے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے مزید 2لاکھ سےزائد کیسز رپورٹ ہونے کےبعد تعداد ایک کروڑ 45لاکھ سے تجاوزکرگئی،مجموعی ہلاکتیں 2لاکھ 82ہزار 829تک پہنچ گئیں۔