Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خراب موڈ کو لمحوں میں خوشگوار کیسے بنایا جائے؟

بہت سے افراد اضطرابی کیفیت کا شکار رہتے ہیں جو ان کے مزاج پر برا...
شائع 01 دسمبر 2020 10:07am

بہت سے افراد اضطرابی کیفیت کا شکار رہتے ہیں جو ان کے مزاج پر برا اثر ڈالتی ہے۔

عموماً ایسا ہماری روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے آنے والے دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ دباؤ ہماری نفسیاتی حالت اور موڈ کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اس سے چڑچڑاپن پیدا ہوتا ہے جو آخر کار شدید الجھن اور پریشانی تک جا پہنچتا ہے۔

اس لیے اگر آپ ایسی کسی کیفیت کا شکار ہوں جس کی وجہ آپ کو معلوم نہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے، البتہ اگر دباؤ کی وجہ سے ایسی کیفیت ہوتو اس کے لیے کچھ طریقے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اس کیفیت سے نجات پاسکتے ہیں۔

٭ گرم پانی سے نہانا

اگر آپ تنگی اور پریشانی کی کیفیت محسوس کررہے ہیں تو گرم پانی سے نہانا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے آپ کا مزاج بحال ہوجائے گا۔

٭ چاکلیٹ کھائیں

چاکلیٹ انسانی نفسیاتی کیفیت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ اس میں موجود اجزاء مزاج کو درست کرنے میں معاون ہوتے ہیں، یہ جسم میں ہارمونز کو متحرک کرتی ہے جس سے خوشی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

٭ پانی پینا

پانی پینے سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس سے نفسیاتی کیفیت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

٭ مچھلی کھانا

مچھلی ایک بہترین غذا ہے، یہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہوتی ہے، مچھلی کھانے سے جسم کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور موڈ بہتر ہوجاتا ہے۔

٭ ورزش کرنا

ماہرین روزانہ آدھا گھنٹہ ورزش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اگرچہ یہ معمولی ہی کیوں نہ ہو جیسے پیدل چلنا یا رقص کرنا وغیرہ۔ ورزش کرنے کی وجہ سے جسم سے منفی مواد نکل جاتا ہے۔ اس سے ایسے ہارمونز جیسے انڈورفین وغیرہ خارج ہوتے ہیں جو خوشی کا سبب بنتے ہیں۔

٭ خوشبو سونگھنا

خوشبو سونگھنے سے جسم میں آرام اور راحت کا احساس پیدا ہوتا ہے اسی طرح اچھے ہارمونز نکلتے ہیں جو خوشی کا باعث بنتے ہیں اور ٹینشن کو کم کردیتے ہیں۔

٭ میوے کھانا

ماہرین صحت روزانہ کی بنیاد پر ڈرائی فروٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ وہ ہارمون سیروٹونن تیار کرتے ہیں، جن سے انسان آرام اور خوشی محسوس کرتا ہے اسی طرح نفسیاتی حالت کو بہتر بناتے ہیں۔