'حکومت نے بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے'
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مصدق ملک کہتے ہیں بہتری کےلئےطریقہ کاربدلناہوگا۔70سال میں بھی خواب پورےنہیں ہورہے۔
آج نیوزکےپروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے۔بجلی کابل بھریں توبچوں کی فیس نہیں بھری جاسکتی۔مہنگائی نےعوام کی کمرتوڑ دی ہے۔
انہوں نے کہااین آئی سی ایل مقدمےکاکیابنا؟مالم جبہ،بی آرٹی کیسزکااب تک کچھ نہیں ہوا۔ہماری پارٹی کے ہررہنما کوجیل میں ڈالاگیا ہے۔
مصدق ملک نےکہاکورونالاک ڈاؤن پراپوزیشن سےمشاورت ہونی چاہیئے۔ہم حکومت سےبات کرینگےتویہ این آراوکاکہیں گے۔حکومت نےبات نہ کرنے کا فیصلہ کیاہواہے۔حکومت نےپارلیمان کومفلوج کردیاہے۔ پارلیمان میں کہاگیاکہ بل بغیرپڑھے پاس کردیئے جائیں۔
انکا کہنا تھا کہالوگوں کوحکومت کی حمایت کےلئےمجبورکیاجاتاہے۔گلگت بلتستان پربھی وزیراعظم کے بجائے آرمی چیف نےبات کی۔مذاکرات میں قرآن رکھے،باہر کوئی بات نہیں کی جائےگی۔
Comments are closed on this story.