Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندر کی تہہ سے قدیم خزانہ دریافت کرلیا گیا

جنوبی کوریا کے ماہرین آثار قدیمہ نے سمندر کی تہہ سے 900 سال قدیم...
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2020 11:27am

جنوبی کوریا کے ماہرین آثار قدیمہ نے سمندر کی تہہ سے 900 سال قدیم خزانہ تلاش کر لیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خزانہ سمندر میں غرق ہونے والے چین کے تجارتی بحری جہازوں میں موجود ہے جو 900 سال پہلے ڈوبے تھے۔ ان میں بھاری تعداد میں قدیم سکے اور نوادرات دریافت ہوئے ہیں۔ یہ حیران کن دریافت جنوبی کوریا کے جزیرے ’جیجو‘ کے ساحلی علاقے میں ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرین ان صدیوں قبل غرق ہونے والے جہازوں کے ملبے تک پہنچتے ہیں اور ایک بڑے پتھر کو رسیوں سے باندھتے ہیں تاکہ اسے اوپر کھینچ کر سمندر سے باہر نکالا جا سکے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں کئی ٹوکریاں دیکھی جا سکتی ہیں جن میں غوطہ خوروں نے جہازوں سے ملنے والے سکے اور نوادرات وغیرہ بھر رکھے ہوتے ہیں اور انہیں بھی رسیوں کی مدد سے کھینچ کر باہر نکالا جا رہا ہوتا ہے۔