Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کا دعویٰ، جسم سے روح پرواز کرنے کی ویڈیوریکارڈ

فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پانی...
شائع 29 نومبر 2020 10:16am

فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پانی میں ڈوب کر مرنے والے شخص کی روح نکلنے کے مناظر عکس بند کر لئے ہیں۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق شینل گوئیٹریز نامی خاتون کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا سفید ہیولا پانی میں ڈوب کر مرنے والے شخص کی روح ہے جو جسم سے نکل کر دوسری طرف جاتی نظر آرہی ہے۔

یہ واقعہ 21 نومبر کو فلپائن کے صوبے ڈاوا ڈیل نورٹ میں پیش آیا جہاں ایک شخص دریا کنارے چہل قدمی کررہا تھا اور پھر پانی میں گر گیا۔

مرنے والے شخص کی شناخت ڈونڈن کے نام سے ہوئی جو اپنے کتے کو بچانے کے دوران پانی میں گر گیا تھا۔