Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

لداخ تنازعہ: چین اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں تعطل

بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں پائی جانے والی کشیدہ صورتحال کو...
شائع 24 نومبر 2020 09:14am

بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں پائی جانے والی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لئے فوجی سطح پر بات چیت تعطل کا شکار ہے، جس کی وجہ سے بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ فوج میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ کیوں کہ سخت سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے جس سے ناقص سازوسامان سے لیس بھارتی فوجیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریقیں ہاٹ لائن کے ذریعے بات چیت کے نئے مرحلے کی تاریخوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں تاہم مذاکرات کے لئے باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

چھ جون سے شروع ہونے والے مذاکرات کا آخری اورآٹھواں مرحلہ دو ہفتے قبل 7 نومبر کو ہوا تھا۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ یہ توقع کی جارہی تھی کہ بات چیت کا اگلا دور جلد منعقد ہوگا اور کسی مسودے پر اتفاق رائے قائم ہوجائے گا۔ فریقین کے لیفٹیننٹ جنرل سطح کے افسران اس بحران کے حل کے لئے بات چیت کر رہے ہیں جو 6 مئی کو شروع ہوا تھا۔

چار اور دس ستمبر کو ماسکو میں بات چیت کا ایک سلسلہ ہوا تھا۔ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دونوں ملاقاتوں میں اپنے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔

کشیدگی کے خاتمے کے لئے پانچ نکاتی پروگرام جاری کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ نیز پینگونگ سو کے جنوبی علاقے میں 70 کلو میٹر طویل پٹی جیسے تنازعات کے نئے علاقے بھی ہیں۔ بھارت چین سے یقین دہانی چاہتا ہے کہ وہ ان پہاڑیوں پر قبضہ نہیں کرے گا۔