Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

'کیو آر کوڈ کی بیناد پر بین الاقوامی سیاحتی سسٹم تشکیل دیا جائے'

چین کےصدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی سفرکوسابقہ معمول پر لانے...
شائع 23 نومبر 2020 10:04pm

چین کےصدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی سفرکوسابقہ معمول پر لانے کےلئےکیو آر کوڈ کی بیناد پر بین الاقوامی سیاحتی سسٹم تشکیل دیے جانے کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کےمطابق سعودی عرب کی ٹرم چیئر مین شپ میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کے لئے ویڈیو کانفرنس پیغام میں صدر شی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معطل بین الاقوامی سیاحت میں سہولت کے لئے ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نےکہا کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی کے طور پر تشکیل دئیے جانے والے 'گلوبل میکانزم ' کے ذریعے، نیوکلئیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج پر مبنی ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کی تصدیق اور نتیجتاً سیاحت کی سہولت ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نےمزید کہامذکورہ میکانزم میں کثیرتعدادمیں ممالک شامل ہوسکیں گے۔ہمارا،پالیسیوں اورمعیاروں کوزیادہ موزوں شکل دینااورانسانوں کی منّظم سیاحت میں سہولت کے لئے فوری طریقے تشکیل دینا ضروری ہے۔

واضح رہےکہ کثیرتعداد میں ممالک کےلئے بیرون ملک سفر کی بحالی تاحال ایک مسئلہ ہے۔ کووِڈ-19 کا پھیلاو سیاحتی پابندیوں کے خاتمے کو ناممکن بنا رہا ہے۔