Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی ولی عہد کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک...
شائع 23 نومبر 2020 07:29pm

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

محمد بن سلمان اور پومپیو کی ملاقات ملک کے بحرِ احمر کے کنارے واقع شہر نیوم میں سر انجام پائی۔

سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات میں باہمی تعلقات کو تقویت دینےاور مشرق وسطی کی تازہ پیشرفت پر غور کیا گیا۔تا ہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے 14 نومبر سےفرانس سے شروع کرتے ہوئے ترکی، جارجیا، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب پر محیط یورپ اور مشرق وسطی کا دورہ کیا تھا۔