Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی فوج کا شام پر فضائی حملہ

اسرائیل کی فوج نے شام میں بشار الاسد انتظامیہ اور ایران کی...
شائع 18 نومبر 2020 09:01pm

اسرائیل کی فوج نے شام میں بشار الاسد انتظامیہ اور ایران کی پاسداران انقلاب فورسز سے منسلک 'قدس فورسز' کےفوجی اہداف پر فضائی حملہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں نے قدس فورسز کے ڈپووں اور فضائی دفاعی سسٹمز سمیت 8 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق یہ فضائی حملہ کل شام کی سرحد کی اسرائیلی طرف سے ملنے والے کثیر تعداد میں دھماکا خیز مواد کے جواب میں کیا گیا ہے۔

تاہم اسد انتظامیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی صنعاء کی فوجی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 11 منٹ پر دمشق کے جنوب میں انتظامیہ کے بعض فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کل شام کی سرحد سے کثیر تعداد میں دھماکا خیز مواد ملنے کا اعلان کیا تھا۔