Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

یورپی یونین کا اسرائیل کے نئی تعمیرات کے فیصلے پر اظہارِ تشویش

یورپین یونین نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ...
شائع 16 نومبر 2020 07:09pm

یورپین یونین نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی تعمیرات شروع کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش ظاہرکی ہے۔یہ نئی تعمیرات جیوات ہاماتوس کے علاقے میں کی جا رہی ہیں۔یہ وہ اہم ترین جگہ ہے جو یروشلم اور ویسٹ بینک کے بیت الحم کے درمیان واقع ہے۔

یورپین یونین کی جانب سےاس حوالےسےایک بیان میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوف بوریل نےکہاکہ اس طرح کی کوئی بھی تعمیر یروشلم کے مشترکہ دارالحکومت کے ساتھ ایک قابل عمل فلسطینی ریاست اور اس سے بھی بڑھ کر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیارات کے مطابق دو ریاستی حل کو نا ممکن بنا دے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ یورپین یونین کا ایک طویل عرصے سے یہی مؤقف ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی تعمیرات بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم اور نازک موقع پر امن کے خلاف ان منفی فیصلوں کو واپس لے۔