مارٹن بشیر کے ساتھ خود کو ڈیانا کی موت کا ذمہ دار سمجھتا ہوں، میٹ ویزلر
جعلی دستاویزات تیار کرنے میں برطانوی صحافی مارٹن بشیر کی مدد کرنیوالے گرافک ڈیزائنر میٹ ویزلر (Matt Wiessler) نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مارٹن بشیر کے ساتھ خود کو ڈیانا کی موت میں کردار ادا کرنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
ڈیانا کے تاریخی انٹرویو نے ایسے حالات پیدا کیے جن کا اختتام ان کی موت پر ہوا، 1995 میں برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام پینوراما کو انٹرویو کے لیے صحافی مارٹن بشیر نے ڈیانا کے بھائی Earl Spencer کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے گرافک ڈیزائنر Matt Wiessler کو دھوکے میں رکھ کر ان سے جعلی دستاویزات بنوائیں۔ تاکہ یہ ثابت کرسکیں کہ شاہی خاندان نے ڈیانا پر جاسوس معمور کر رکھے ہیں۔ جس نے ڈیانا کے شک اور خوف کو بڑھاوا دیا کہ کوئی ان کا مسلسل تعاقب کر رہا ہے۔
جس کے نتیجے شہزادی ڈیانا نے اسکاٹ لینڈ یارڈ گارڈز کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد دو سال سے بھی کم عرصے میں وہ پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔
Comments are closed on this story.