'دین اسلام یورپ کےلئے خطرہ تشکیل نہیں دیتا'
یورپی یونین داخلی امور کی کمشنر یلیواجوہانسن کا کہنا ہے کہ دین اسلام یورپ کےلئے خطرہ تشکیل نہیں دیتا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین وزراء داخلہ نے پیرس کے بتاکلن تھیڑ اور اسٹادے دی فرانس میں ہونے والے حملوں کہ جن میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے کی 5ویں برسی کے موقع پر انسداد دہشتگردی کے معاملے پر ایک اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے بعد جوہانسن نے سویڈشن سرکاری خبر ایجنسی ٹی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور نقل مکانی خطہ یورپ کے لئے خطرہ تشکیل نہیں دیتی ، ہمیں محض کٹر نظریات کے حامل انتہا پسندوں کے خلاف کاروائیاں کرنی ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام ایک خطرہ نہیں ، لیکن اس کے پس پردہ چھپے بہروپیوں کے خلاف ہمیں نبرد آزما ہونا گا۔
مغربی اقدار کے تقاضے کے مطابق امام مسجد کی تعلیم و تربیت کے نظریے پر نکتہ چینی کرنے والی جوہانسن کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ مذہبی رہنماؤں کی تربیت کرنا یورپی یونین کے اختیارات میں شامل ہے۔
Comments are closed on this story.