Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

داؤد ابراہیم کی جائیدادیں نیلام کر دی گئیں

ممبئی پولیس نے داؤد ابراہیم کی 6 جائیدادیں نیلام کردیں۔ بھارتی...
شائع 12 نومبر 2020 11:28am

ممبئی پولیس نے داؤد ابراہیم کی 6 جائیدادیں نیلام کردیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق داؤد ابراہیم کی یہ جائیدادیں سمگلرز اینڈ فارن ایکسچینج منیپولیٹرز ایکٹ کے تحت 23لاکھ بھارتی روپے میں نیلام کی گئی ہیں۔

جن لوگوں نے ان جائیدادوں کی کامیاب بولی دی ان میں بھارت کے دو معروف وکلاء اجے شری واستو اور بھوپندر بھردواج بھی شامل ہیں۔ ان جائیدادوں میں زیادہ تر چھوٹی عمارتیں ہیں اور بہت خستہ حالت میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داؤدابراہیم کےساتھ نام جوڑنےپرمہوش حیات کابھارتی میڈیاکوکراراجواب

رپورٹ کے مطابق یہ جائیدادیں رتنا گیری میں واقع گاؤں میں ہیں جو داؤد ابراہیم کی فیملی کا آبائی علاقہ ہے۔

ابتدائی طور پر داؤد ابراہیم کی 13جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا اور اب ان میں سے 6 جائیدادیں نیلام کی گئی ہیں۔

ان کے علاوہ داؤد ابراہیم کے دست راست اقبال میمن عرف اقبال مرچی کے ممبئی میں واقع دو فلیٹ بھی نیلام کیے جا رہے ہیں۔