آذربائیجان نے روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا
آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر کو ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
روس کا جنگی ہیلی کاپٹر آذربائیان کی سرحد کے قریب پرواز کر رہا تھا۔ جس پر آذربائیجان کی دفاع پر معمور فوج نے اسے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنایا۔ ہیلی کاپٹر کو گرائے جانے کے بعد اس میں عملے کے 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ زخمی کے حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے کاراباخ کے علاقے میں جنگ ہو رہی ہے۔ آذربائیجان کی فوج نے اس جنگ میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ آذربائیجان کو اس کے پڑوسی ملک ترکی حمایت حاصل ہے۔ جبکہ آرمینیا نے متعدد بار روس سے مدد کی اپیل کی ہے۔ لیکن روس نے اس جنگ میں کسی ملک کی بھی حمایت نہیں کی۔
Comments are closed on this story.