Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

ولی عہد محمد بن سلمان کا ہمشکل سامنے آنے پر دھوم

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب دنیا کی طاقتور...
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2020 09:40am

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیت مانا جاتا ہے۔ محمد بن سلمان کو مختصراً "ایم بی ایس" بھی کہا جاتا ہے۔

لیکن اب سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں محمد بن سلمان کی شہرت ان کے ہمشکل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہے۔

سعودی عرب کے رہائشی عیسا ابو شیبا المطیری نے اپنی فوٹو کے ساتھ محمد بن سلمان کی فوٹو اٹیچ کرکے جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو پوری عرب دنیا ہی حیران رہ گئی۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی نے محمد بن سلمان کا ہمشکل ہونے کا دعویٰ کیا ہو۔ اس سے پہلے بھی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمشکل سامنے آتے رہے ہیں۔ لیکن عیسا ابوالمطیری کی شکل اور چال ڈھال بالکل محمد بن سلمان کی طرح ہے۔

المطیری اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے نیشنل کنگ فہد لائیبریری کے خصوصی ضروریات کے سیکشن میں کام کرتے ہیں۔