امریکی صدارتی انتخاب : جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے،ٹرمپ کے 214 ووٹ
واشننٹر: امریکی صدارتی انتخاب کی جنگ جاری ہے،جوبائیڈن کو جیتنے کیلئے مزید 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں،جوبائیڈن 264الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 214الیکٹورل ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
کون ہوگا نمبر ون!ٹرمپ یا جوبائیڈن؟ امریکا کے صدارتی انتخاب کی جنگ جاری ہے، واشنگٹن سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوارجوبائیڈن کے ٹوٹل الیکٹورل ووٹ 264ہوگئے، جوبائیڈن کو امریکی صدارت کیلئے مزید 6الیکٹورل ووٹ درکار ہیں جبکہ ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 214الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے،صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے 270ووٹ درکار ہیں۔
پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کیلئلے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔
امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے فلوریڈا، ٹیکساس، اوہائیو اور اوکلاہوما میں ٹرمپ نے میدان مار لیا،واشنگٹن، نیویارک، ایری زونا میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے، ان کو کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ ملے۔
ریاست وسکونسن میں جوبائیڈن کو برتری ملی ہے جہاں پہلے ٹرمپ کو برتری ملی تھی، دونوں امیدواروں کے درمیان جارجیا اور مشی گن میں کانٹے کا مقابلہ ہے، پنسلوینیا اور الاسکا میں ٹرمپ آگے ہیں۔
دوسری طرف ڈیمو کریٹ پارٹی کے جوبائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صدارتی امیدوار بن گئے، اب تک جو بائیڈن کے حق میں 6 کروڑ 97 لاکھ59 ہزار 833 ووٹ پڑ چکے ہیں۔
ان سے پہلے سابق امریکی صدر باراک اوباما 6 کروڑ 94 لاکھ 98 ہزار 516 ووٹوں کے ساتھ سب سے اوپر تھے، اوباما نے 2008 کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے کا ریکارڈ بنایاتھا۔
اُدھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 6 کروڑ71 لاکھ 60 ہزار 663 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایریزونا میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق تازہ اطلاع یہ ہے کہ حتمی نتیجہ بدھ کو مکمل نہیں ہو سکے گا،اس وقت تک83فیصدووٹوں کا شمار کیا جاچکا ہے،جس کے بعد بائیڈن کی سبقت51فیصدہےجبکہ ٹرمپ48فیصد پرہیں۔
ایریزوناکےالیکٹورل ووتوں کی تعداد 11ہے،اس وقت بایئڈن کی سبقت کو مستحکم قرار دیا جارہا ہے،اہم ریاستوں مشی گن اوروسکونسن میں برتری کے بعد ڈیموکریٹ کے امیدوارجوبائیڈن صدارتی دوڑمیں اپنےحریف صدرٹرمپ سے آگےنکل گئے ہیں تاہم صدر کی کمپین ٹیم نے 3ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اورانتخابی نتائج رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکا کی 5 اہم ریاستوں کے نتائج تاحال تاخیر کا شکار،ووٹوں کی گنتی جاری
امریکا کی 5اہم ریاستوں کے نتائج تاحال تاخیر کا شکارہیں،جارجیا، الاسکا، نیواڈا، نارتھ کیرولائنا، پنسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے،ان ریاستوں کے نتائج جوبائیڈن اور ٹرمپ کی قسمت کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
پانچوں ریاستوں کے 60الیکٹورل ووٹ ہیں،الاسکا کے 3الیکٹورل ووٹ،نارتھ کیرولائنا کے 15، جارجیا کے 16نیواڈا کے 6اور پنسلوینیا کے 20الیکٹورل ووٹ ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن جو اس وقت الیکٹورل ووٹ میں ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں،ان5اہم ریاستوں میں انہیں صرف نیواڈامیں برتری حاصل ہے جبکہ دیگر4ریاستوں میں ٹرمپ کا پلڑہ بھاری ہے اس لئے ان ریاستوں کے نتائج گیم پلٹ سکتےہیں۔
ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک فتح کا اعلان نہیں کروں گا،جوبائیڈن
دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی تک کے نتائج کے مطابق ہم جیت رہے ہیں،ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک فتح کا اعلان نہیں کروں گا۔
جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ تمام اشارے ہماری جیت کی راہ پر ہیں،ڈیموکریک ٹیم نے بہت اچھا کام کیا ،صدارتی الینش میں ٹرن آؤٹ غیرمعمولی تھا۔
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن کو 3اہم ریاستوں میں فتح حاصل
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے 3اہم ریاستوں میں فتح حاصل کرلی ہے،2016کے الینشو میں واشنگٹن،ایریزونااورورجینیاکی ریاستیں ڈونلڈٹرمپ کے پاس تھیں۔
امریکی صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی اہم ریاستیں جیت لیں،ان ریاستوں میں واشنگٹن، ایریزونا اور ورجینیا شامل ہیں۔
ابتدائی نتائج کے مطابق،ایریزونا 1948 سے ری پبلیکن کے پاس تھی،ایریزونا کے عوام نے بائیڈن کے حق میں فیصلہ دے دیااور اب یہ ریاست ڈیموکریٹ کے پاس آگئی۔
ایریزونا کے 11 الیکٹورل ووٹ جو بائیڈن کو مل گئے،2016 کے الیکشن میں ریاست واشنگٹن اور ورجینیا ٹرمپ کے پاس تھیں لینک اب یہ ریاستیں جوبائیڈن نےجیت لیں،واشنگٹن کے 12 اور ورجینیا کے13 الیکٹورل ووٹ بائیڈن کو مل گئے۔
Comments are closed on this story.