امریکا: صدارتی انتخاب، مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم
ٹرمپ یا جوبائیڈن؟ امریکا میں صدارتی اقتدار کامیدان گرم ہے، اور مختلف شہروں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے،کینٹکی اور ویسٹ ورجینیا میں ٹرمپ نے میدان مار لیا۔
نیوہیمپشائر اور ورمونٹ سے جوبائیڈن کی فتح ہوئی ہے۔
امریکا میں ووٹنگ کا آخری وقت پاکستان کے مطابق گیارہ بجے تک ہے۔
ریاست فلوریڈا میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے،جوبائیڈن کو ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔
جارجیا میں بھی جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری دکھائی دے رہی ہے،نارتھ کیرولائنا اور ساؤتھ کیرولینا میں ٹرمپ کو بائیڈن پر واضح برتری ہے،الیکٹرول ووٹ کے مطابق جوبائیڈن کو سولہ اور ٹرمپ کو تیرہ ووٹ ملے ہیں۔
پہلے ٹرمپ اور جوبائیڈن دونوں پُر امید ہیں اور دونوں نے انتخابی ریلیوں میں عوام کا دل جیتنے کی کوشش کی ہے۔
مبصرین کے مطابق دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔
یہ صدارتی انتخابات صرف امریکا نہیں بلکہ روس، چین، ایران اور دیگر ممالک کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہیں کیوں کہ انکا نتیجہ امریکی خارجہ پالیسی کا رخ بدل سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے والے اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے ڈیموکریٹ کے جوبائیڈن کو فیورٹ قراردے دیا۔ مختلف سروے رپورٹس میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
امریکا میں اقتدار کی دوڑ میں مختلف اداروں کےسروے پولز کے مطابق جو بائیڈن قومی رائے شماری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔ جوبائیڈن کی مقبولیت پچاس فیصد تک رہی۔ جوبائیڈن اس وقت مشی گن، پینسلوینیا، اور وسکونسن میں کافی برتری رکھتے ہیں۔ بڑی وجہ شہرت براک اوباما کا جوبائیڈن کا نائب صدر ہونا ہے۔
آئیووا، اوہایو اورٹیکساس تین ایسی ریاستیں ہیں جہاں گذشتہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ سے دس فیصد کی برتری حاصل کی تھی۔ مگر رواں انتخابات میں یہاں دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔
Comments are closed on this story.