امریکی صدارتی انتخاب، جوبائیڈن فیورٹ قرار،سروے
امریکی صدارتی انتخاب کا میلہ سج گیا ۔ امریکی انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے والے اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے ڈیموکریٹ کے جوبائیڈن کو فیورٹ قراردے دیا۔ مختلف سروے رپورٹس میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
امریکا میں اقتدار کی دوڑ میں مختلف اداروں کےسروے پولز کے مطابق جو بائیڈن قومی رائے شماری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔ جوبائیڈن کی مقبولیت پچاس فیصد تک رہی۔ جوبائیڈن اس وقت مشی گن، پینسلوینیا، اور وسکونسن میں کافی برتری رکھتے ہیں۔ بڑی وجہ شہرت براک اوباما کا جوبائیڈن کا نائب صدر ہونا ہے۔
آئیووا، اوہایو اورٹیکساس تین ایسی ریاستیں ہیں جہاں گذشتہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ سے دس فیصد کی برتری حاصل کی تھی۔ مگر رواں انتخابات میں یہاں دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔
امریکی نیوز چینل فوکس نیوز کے سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے 52 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں امریکی صدر ٹرمپ صرف 44 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
واشنگٹن پوسٹ کے سروے میں جوبائیڈن نے 55 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ صرف 43 فیصد ووٹ حاصل کئے، سی این این کے سروے میں جوبائیڈن نے 54 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ صرف 42 فیصد ووٹ لئے۔
نیو یارک ٹائمز کے سروے میں جوبائیڈن نے 51 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں ٹرمپ صرف 41 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
رائٹرز کے سروے کے مطابق جوبائیڈن نے 52 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں امریکی صدر ٹرمپ صرف 42 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
Comments are closed on this story.