Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، 22 سالہ...
شائع 03 نومبر 2020 09:02pm

لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، 22 سالہ نوجوان کنپٹی پر پستول رکھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

لاہور کے تھانہ سندر کی حدود میں ٹاک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان داؤد اپنے دوست عبدالرحمٰن کے ہمراہ دفتر میں کنپٹی پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چلنے داؤد موقع پر ہی جاں بق ہوگیا جبکہ اسکے دوست عبدالرحمٰن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں دوست پراپرٹی کے کام سے وابستہ تھے جبکہ دونوں کی عمریں 22 سے 25 سال کے درمیان ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹک ٹاک بنانے کے باعث پیش آیا۔