Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر میں ہلاک بھارتی فوجی "شہید" قرار

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی زبان ایک بار پھر ...
شائع 03 نومبر 2020 09:11am

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی زبان ایک بار پھر "پھسل" گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے پلواما واقعے میں مارے گئے 40 بھارتی فوجیوں کو "شہید" قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری بولیں، پلواما واقعے کو جس میں ان کے 40 لوگ شہید ہوئے ایک وفاقی وزیر نے اپنے حصے میں ڈال دیا۔ عظمیٰ بخاری کے اس زبان پھسلنے پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل چکی ہے۔ 2019 میں حکومت کیخلاف احتجاج میں انہوں نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز گو کے نعرے لگا دیے تھے۔ یہ احتجاج مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر کیا تھا۔

اس مظاہرے میں لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے غلطی سے نواز شریف کیخلاف نعرہ لگا دیا تھا۔ بعد ازاں احساس ہونے نعرہ روک دیا تھا اور کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں تھیں۔

یہ بھی یا درہے کہ گو نواز گو کا نعرہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زبان زدِ عام کیا اور جس میں کئی مسلم لیگی اراکین نے بھی شمولیت اختیار کی اور انہوں نے اپنی ہی قیادت کیخلاف نعرے لگائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما صابر شاہ نے بھی ایک کنونشن میں عمران خان کی بجائے نواز شریف کیخلاف ہی لگا دیا تھا جس پر بعد میں انہیں وضاحت دینی پڑی۔