آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فائرنگ ، 2افرادہلاک، متعدد زخمی
ویانا:آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کچھ دہشتگردوں کی ویانا کے ہوٹل میں موجودگی کی اطلاع ہیں۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے،فائرنگ کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق 2مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی،جن میں سے ایک حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودی عبادت گاہ کے قریب پیش آیا،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آسٹریا کے حکام نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ویانا میں کچھ دہشتگرد ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کئی افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دہشتگردوں کی تعداد 10تھی، جنہوں نے 6مختلف مقامات پر حملے کئے،ایک دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑادیا جبکہ 2حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے،فرار ہونے والے 7 دہشتگردوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔
آسٹریا حکام کے مطابق ویانا میں فوج طلب کرلی گئی ہے اور اسکول بند کردیئے گئے ہیں، دہشتگرد حملے میں کئی لوگ ملوث ہیں تاہم حملے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں، اس بارے میں ابھی کوئی بات سامنے نہیں آسکی۔
Comments are closed on this story.