افغانستان: دو مختلف دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق
جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم حملے میں 7 شہری لقمہ اجل بن...
جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم حملے میں 7 شہری لقمہ اجل بن گئے۔
ہلمند کے گورنر آفس کے ترجمان عمر زواق کا کہنا ہے کہ لشکر گاہ شہر میں ایک سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے 7 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس حملے کی ذمہ اری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔
دوسری جانب افغان صوبے قندز میں داغے گئے مارٹر گولے گورنر آفس کے باغیچے میں آکر گرے جس کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
گورنر آفس کے ترجمان عصمت اللہ مراد کا کہنا ہے کہ طالبان شر پسندوں نے گورنر کے دفتر کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں گورنر کے 4 حفاظتی اہلکار ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
طالبان نے تاحال اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.